پیراگون سٹی کیس،خواجہ برادران کے ریمانڈ میں مزید 5روز کی توسیع

پیراگون سٹی کیس،خواجہ برادران کے ریمانڈ میں مزید 5روز کی توسیع

لاہور (نامہ نگار خصوصی) پیرا گون سٹی کیس میں گرفتار خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جولائی تک توسیع،خواجہ سعد کہتے ہیں مفاہمت کی بات کرنے پراین آر  او کا طعنہ دیا جاتا یے،روزانہ ٹرین حادثے ہوتے ہیں حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی، گزشتہ روز جیل حکام نے سخت سکیورٹی میں خواجہ برادرز کو احتساب عدالت میں ییش کیا،  خواجہ برادران کو ریفرنس کی نقول فراہم نہ کی جا سکیں،تفتیشی افسر نے عدالت کومفرور ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی،عدالت نے تینوں ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے سماعت 16 جولائی تک ملتوی کر دی۔ اس سے شریک ملزمان کے حوالے سے تعمیل کنندہ نے رپورٹ پیش کی کہ وارنٹ گرفتاری لے کرملزم ندیم ضیاء کے گھر گئے مگر کے گھر کے سکیورٹی گارڈ محمد افضل نے بتایا کہ ملزم 14 ماہ سے بیرون ملک رہتا ہے، تعمیل کنندہ نے مزید بتایا کہ وہ ملزم عمر ضیاء کے گھر واقع لاریکس کالونی مغل پورہ گیا تھا، نئے مالک مکان محمد طاہر نے رجسٹری پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عمر ضیاء اپنا گھر7 فروری 2019 کو فروخت کر چکا ہے، جبکہ ملزم فرحان علی بھی اپنا علامہ اقبال ٹاؤن والا مکان 8 سال پہلے فروخت کر چکا ہے اور نامعلوم مقام پر روپوش ہے، تینوں ملزم کے شناختی کارڈ والے ایڈریس تھے جن پر ملزم موجود نہیں ہیں، تفتیشی افسر نے بتایا کہ انہیں ان کے نئے ایڈریس کا علم نہیں،پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد کا کہنا تھا کہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا یر طبقہ پریشان،کاروبار تباہ ہو چکا ہے،حکومت کے پاس مفاہمت کے لیے وقت بہت کم رہ گیا یے، اپوزیشن حکومت گرانا نہیں چاہتی،روز ٹرین حادثے ہو رہے ہیں حکومت پر اس کا کوئی اثر نہیں،ہم ریلوے کو جہاں لے کر آئے تھے ایک سال میں اس کو تباہ کر دیا گیا ہے,خواجہ برادرز کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور کنٹینر لگا کر سڑکیں بلاک کر دی گئیں جس سے  عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ۔

خواجہ برادران

مزید : صفحہ آخر