وفاقی حکومت کے زیر اہتمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقبل کرنیکا فیصلہ،کمیٹی قیام

  وفاقی حکومت کے زیر اہتمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقبل کرنیکا فیصلہ،کمیٹی ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری کنٹریکٹ ملازمین کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنوں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ کمیٹی کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے بارے یکساں پالیسی تیار کرے گی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین کو اس کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویڑن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ریلویز، سیکرٹری پاور بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری ریگولیشن سٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔

کمیٹی کا قیام

مزید : صفحہ آخر