2020میں مزید ائرپورٹس کو روڈ ٹومکہ پروگرام میں شامل کیا جائیگا،نورالحق قادری

2020میں مزید ائرپورٹس کو روڈ ٹومکہ پروگرام میں شامل کیا جائیگا،نورالحق قادری

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ہمیں اندرونی خلفشار اے دوچار کرنے والے عوامل کا سدباب ضروری ہے، آئندہ سال حج فلائٹس کی کسٹمزکلیئرنس اپنے ملک میں ہی ہوگی، اگلے سال مزید ائر پورٹس کو روڈ ٹو مکہ پروگرام میں شامل کیا جائیگا۔ جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپس میں موجود رکاوٹوں کو دورکرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ امت کے چیلنجز اور مشکلات میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اندرونی خلفشار سے دوچار کرنے والے عوامل کا سدباب ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہ فیصل کے بعد سعودی عرب اورپاکستان میں یگانگت بہت کم دیکھی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوشش ہو گی کہ اس یگانگت کو قائم رکھا جائے۔وزیر مذہبی امور نے کہاکہ آئندہ سال حج فلائٹس کی کسٹمزکلیئرنس اپنے ملک میں ہی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اگلے سال مزید ائر پورٹس کو روڈ ٹو مکہ پروگرام میں شامل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ اقدامات اس شخص کے ہیں جسے بعض عناصر یہودی نصاری ٰکا ایجنٹ کہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف تمام پروپیگنڈے اسرائیل اور بھارت سے ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان پراپیگنڈوں کومختلف نام دئیے جارہے ہیں۔پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس سے طاہر اشرفی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ تمام مدارس نے متفقہ فتوی دیا ہے کہ حج کو سیاست کے لئے استعمال کرنا احکامات رسول ؐکے خلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ انتہاپسندی کی سوچ ہے،یہی لوگ تھے جنہوں نے ہمارے قوم کے بچوں کو اسلام کے نام پر قتل کیا گیا۔

نور الحق قادری 

مزید : صفحہ آخر