صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرکادورہ کاشانہ لاہور،ملازمین کی غیر حاضری پر اظہار برہمی

  صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرکادورہ کاشانہ لاہور،ملازمین کی غیر حاضری پر ...

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب محمد اجمل چیمہ کا کاشانہ لاہور کا اچانک دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے کاشانہ میں رہائش پذیر بچیوں کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں  نے ملازمین کا حاضری رجسٹر چیک کیا اور حاضری مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔  محمد اجمل چیمہ نے ادارے میں جاری رینوویشن کے کام کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ محمد اجمل چیمہ نے بچیوں کا ایڈمیشن رجسٹر بھی چیک کیا اور کاشانہ میں داخل 41 بچیوں کا سٹیٹس معلوم کیا۔ صوبائی وزیر کاشانہ میں قائم بچیوں کے ہاسٹل، کچن، پرئیر روم، ڈائننگ ہال اور واش رومز میں گئے اور صفائی کے انتظامات چیک کئے۔ محمد اجمل چیمہ نے ادارے میں سیکورٹی کیلئے انسٹال کئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی۔ اور گارڈز کوہر وقت اپنی ڈیوٹی چوکنا رہ کر سر انجام دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1