وزیراعظم عمران خان کا دورہ  کامیاب ہوگا، شمسہ علی

وزیراعظم عمران خان کا دورہ  کامیاب ہوگا، شمسہ علی

لاہور(نمائندہ خصوصی)  تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا کہ اپوزیشن جو کہتی ہے،کرتی ہے، کرتی رہے۔وزیراعظم عمران خان کا دورہ کامیاب ہوگا۔ گزشتہ روز ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا ہے کہ عمران خان  پہلے وزیراعظم پاکستان  ہونگے جو امریکہ کے آگے نہیں جھکے اور اپنا پاکستان کا موقف واضح  کرینگے اور پاکستان کی سربلندی کے لئے کام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی ماضی میں کئی کئی بار امریکہ گئی اپنے پورے پورے خاندان  لیکر اور ان کا تمام اخراجات حکومت نے برداشت کیے۔

 انہوں نے کہا کہ آج کس منہ سے اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے دورے پر تنقید کر رہے ہیں پہلے وہ اپنے دوروں کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دورہ صرف اور صرف پاکستان کی سربلندی کیلئے ہے، اپوزیشن اپنے اعتراض اپنے پاس رکھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1