شیخ رشیداپوزیشن پر تنقید چھوڑ کر ریلوے پر توجہ دیں،اشرف بھٹی

شیخ رشیداپوزیشن پر تنقید چھوڑ کر ریلوے پر توجہ دیں،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ماضی میں ہونے والے ٹرین حادثات پر اس وقت کے وزیر ریلوے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا کرتے تھے اب تو ان کی کابینہ کے ایک اہم ترین وزیر شیخ رشیدجو کہ ان کی آنکھ کا تارا قرار دئیے جاتے ہیں وہ ان سے کیوں استعفیٰ طلب نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جتنی توجہ اپوزیشن پر تنقید کرنے پر دیتے ہیں اس میں سے اگر تھوڑی سی بھی توجہ وہ اپنے محکمے کی طرف دیدیں تو اس تباہ حال محکمے کی حالت سدھر سکتی ہے۔

لیکن شیخ رشید کو تو وزیر اطلاعات بننے کا شوق ہے اور وہ اپنی وزارت پر توجہ دینے کی بجائے ہر وقت اپنی توپوں کا رخ اپوزیشن کی طرف رکھتے ہیں جس کے نتیجے میں آئے روز ٹرینوں کے حادثات کے واقعات رونما ہو رہے ہیں حکومت ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے ان کی وجہ سے ہر محکمے کا برا حال ہو چکا ہے جب حکومت کے وزراء ہی نااہل اور نکمے ہوں گے تو ان محکموں کی کارکردگی کیسے بہتر ہو سکتی ہے دکھ اور افسوس کا مقام ہے کہ پی ٹی آئی جیسی اناڑی جماعت کو پاکستانی عوام پر حکمران بنا کر مسلط کردیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1