نظریاتی سمر سکول کے طلبہ کا مزار اقبال بادشاہی مسجد اور عجائب گھر کا وزٹ

نظریاتی سمر سکول کے طلبہ کا مزار اقبال بادشاہی مسجد اور عجائب گھر کا وزٹ

لاہور (پ ر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام طلبا کی نظریاتی‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہورمیں جاری نظریاتی سمر سکول کے 19ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے پچیسویں روز طلباوطالبات نے مینارپاکستان‘مزار علامہ اقبالؒ‘بادشاہی مسجد اور لاہورمیوزیم کا مطالعاتی دورہ کیا۔

طلباوطالبات نے مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر ان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،طلبہ کو مینار پاکستان کی تاریخی حیثیت اور پس منظر بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ لاہور میوزیم کے دورہ میں بچوں نے تاریخی اشیاء کو بڑے انہماک سے دیکھااور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر طلباوطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان سعدیہ راشد نے کہا نئی نسل ہی ہمارا مستقبل ہے اور پاکستان کی نسلِ نو بہت باصلاحیت اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1