آج کے دور میں تعلیم کی افادیت“ کے موضوع پر سیمینار

  آج کے دور میں تعلیم کی افادیت“ کے موضوع پر سیمینار

لاہور (پ ر) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے ”آج کے دور میں تعلیم کی افادیت“ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر تعلیم اور مختلف طبقہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف ماہر تعلیم اور ہوپ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مرکزی رہنما انیقہ بانو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کو فروغ دینا ہم سب کا اولین فریضہ ہے، بچوں کی تعلیم نہ صرف ہماری انفرادی بلکہ اجتماعی ذمہ داری بھی ہے۔

اس مقصد کیلئے ہم سب کو متحد ہونا ہو گا تاکہ کوئی بھی پاکستانی بچہ تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان کبھی بھی جدید تعلیم سے دور نہیں رہے بلکہ اگر آج بھی موازنہ کیا جائے تو یورپ تک کی جامعات میں مسلمانوں کی تصنیف کردہ کتابیں نصاب میں شامل ہیں۔ انیقہ بانو نے کہا کہ اساتذہ اپنے طلباء و طالبات کی خفیہ صلاحیتوں کو بیدا کرتے اور انہیں شعور، علم و آگہی نیز فکر و نظر کی دولت سے مالا مال کرتے ہیں جو اساتذہ اپنی اس ذمہ دار کو بخوبی نبھاتے ہیں ان کے شاگر آخری سانس تک ان کے احسان مند رہتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1