حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کی تو عوام سڑکوں پر ہوں گے،بیلم حسنین

  حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کی تو عوام سڑکوں پر ہوں گے،بیلم حسنین

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کی ذمہ دار ہے اگر حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کی تو عوام سڑکوں پر ہوگی۔ گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ اتنی مہنگائی اور ٹیکس کسی دور حکومت میں نہیں دیکھے جتنے آج کی حکومت نے کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت نے حفیظ شیخ سے بجٹ بنوایا اور اب اس کو فارغ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ آئی ایم ایف کا نمائندہ تھے۔ انہوں نے وہ کیا جو آئی ایم ایف نے کہا۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ کیا تحریک انصاف کے پاس کوئی ماہر اقتصادی نہیں تھا جو ہماری ضروریات کے مطابق بجٹ بنتا۔ انہوں نے کہاکہ غریب عوام پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا بڑا بوجھ پڑ گیا ہے اگرعوام کو ریلیف نہ ملا تو یہ سڑکوں پر احتجاج کرینگے اور عمران خان کو حکومت کرنی مشکل ہو جائے گی۔ عمران خان غریب عوام کی طرف توجہ دے یہ ان کی حکومت کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ جمہوریت قائم رہے۔ پیپلزپارٹی جمہوریت پسند ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1