اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ریجنل ہیلتھ سنٹر رائیونڈکا دورہ کیا

  اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ریجنل ہیلتھ سنٹر رائیونڈکا دورہ کیا

لاہور(جنرل رپورٹر) اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے اچانک آر ایچ سی رائیونڈ ایوننگ شفٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے لیبر روم، ایمرجنسی روم، میل اور فیمیل وارڈ اور ڈینگی روم کا جائزہ لیا، مریضوں سے بھی ڈاکٹر اور سٹاف کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے اراضی لینڈ ریکارڈ سنٹر رائیونڈ کا دورہ کیا۔

انہوں نے اے ڈی ایل آر کو فوری پینڈنگ مسائل کو حل کرنے اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1