ٹرین حادثہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیں گے،اعجاز چودھری

  ٹرین حادثہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیں گے،اعجاز چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اعجازاحمدچوہدری نے رحیم یارخان ٹرین اوربراما انٹرچینچ کے قریب بس حادثے میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اعجاز احمد چوہدری کاکہناتھاکہجوبھی اس حادثے میں غفلت کا مرتکب پایا گیا اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ریلوے انتظامیہ ان حادثات کو روکنے کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملکی معاملات کو احسن انداز میں چلا رہی ہے بہت جلد پاکستان کا شمار دنیا کے بہتر ین ممالک میں ہو گا،معاشی صورتحال میں بہت جلد بہتری آ جائے گی اور بحران ختم ہو جائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1