حکومت ملک کی بہتری اورترقی کے مشن پر عمل پیرا ہے،مومنہ وحید

  حکومت ملک کی بہتری اورترقی کے مشن پر عمل پیرا ہے،مومنہ وحید

لاہور (سٹی رپورٹر) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی بہتری اور ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہے، ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں گے، سرمایہ کاری کے فروغ سے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی، تمام طبقات ٹیکس نیٹ میں شامل ہو کر اپنا کردار ادا کریں، طاقتور کا احتساب ہوگا تو ملک ہمیشہ کیلئے بدل جائے گا۔

، قومی دولت لوٹنے والے اپنے بچاؤ کے لئے اکٹھے ہو گئے ہیں لیکن انہیں این آر او نہیں ملے گا، این آر او دینا ملک سے غداری کے مترادف ہو گا، کرپشن ختم ہو گی تو ملک ترقی کرے گا۔ جب تک ملک کو لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کریں گے اس وقت تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہو گی اور ملک آگے نہیں بڑھے گا، چین کی مثال ہمارے سامنے ہے جس نے پانچ سالوں میں وزیر کی سطح کے ساڑھے چار سو لوگوں کو جیل میں ڈالا کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ملک کے آگے بڑھنے میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 60 سال میں ملک کا قرضہ 6 ہزار ارب روپے تھا جو 10 سالوں میں 30 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، طاقتور کا احتساب ہو گا تو ملک ہمیشہ کیلئے بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے قرضوں اور خساروں کی وجہ سے ملک کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا، ہم کاروباری برادری کی مدد کریں گے تاکہ ملک میں کاروبار بڑھے جس سے روزگار بھی بڑھے گا، قرضوں کی واپسی ہو سکے گی اور ملک ترقی کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1