عثما ن بزدار کا صوبہ بھر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ

    عثما ن بزدار کا صوبہ بھر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول روم قائم ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا دائرہ کار بتدریج اضلاع تک بڑھائیں گے، پی ڈی ایم اے کو درکار وسائل کی فراہمی کی ذمہ داری پوری کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ ;200;فس کے دورہ کے موقع پر منعقدہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رودکوہی اور دیگر قدرتی ;200;فات کی پیش گوئی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا جبکہ پی ڈی ایم اے کے سٹاف کیلئے الاءونسز اور دیگر وسائل بھی مہیا کریں گے ۔ اجلاس میں بارش کے پانی کے نکاس کیلئے ڈرین واٹر ہارویسٹنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر غور کیا گیا اور اربن ایریا میں گراءونڈ واٹر ری چارجنگ سسٹم کے نفاذ کی تجویز کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے اتھارٹی کے ہیڈ;200;فس میں قائم کنٹرول روم کے مختلف شعبے دیکھے ۔ موسم، بارشوں ، برف باری اور رودکوہی کے بارے میں پیشگی اطلاعات کے سسٹم کا مشاہدہ کیا اور پی ڈی ایم اے کے امداد ی سامان کیلئے مختص ڈیش بورڈ بھی دیکھا ۔ وزیراعلیٰ کو ڈیزاسٹر کے حوالے سے میڈیا واچ روم کا مشاہدہ بھی کرایا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں مختلف محکموں کے فوکل پرسنز سے ان کے فراءض کے بارے میں دریافت کیا ۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے فوکل پرسن سے سیلاب کی صورت میں محکمانہ ذمہ داریوں کے بارے میں استفسار کیا ۔ صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے راجہ خرم شہزاد نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو صوبائی وزیر میاں محمد خالد محمود نے شیلڈ بھی پیش کی ۔ ملالہ ڈے کے موقع پر وزےراعلیٰ نے اپنی خصوصی پےغام مےں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق خواتےن کو تعلےم اورترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی پالےسی پر عمل پےرا ہے اورےہی ملالہ ڈے کا حقےقی پےغام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ ےوسف زئی نے انتہاء پسندی کوتعلےم کے ذرےعے شکست دی اورثابت کردےا انسان اگرکوشش کرے تو کےا نہےں ہوسکتا;238; ۔ کم عمری مےں جرات اوراولوالعزمی کا نشان بننے والی ملالہ پوری دنےا مےں پاکستان کا فخر ہے ۔ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سے گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے ارکان نے ملاقات کی ۔ اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے لاہور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ کر دی اور جرنلسٹ کالونی کے مکینوں کے ذمہ واجب الادا ماہانہ واجبات کے تقریبا ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ختم کرنے اورلاہور پریس کلب کے ارکان کیلئے ہیلتھ کارڈبھی جاری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے پریس کلب کے عہدیداروں کے مطالبات منظور کرتے ہوئے جلد عملدر;200;مد کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر اعلی نے ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ اور فیز ٹو کے امور جلد ازجلد حل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلی نے بورڈ ز ;200;ف ڈائریکٹر اور منتخب مینجمنٹ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ جرنلسٹ کالونی ہربنس پورہ میں کمرشل ایریا کی تعمیر ، پبلک پارک کا قیام ، 30 بیڈ کے ہسپتال اور سکول کے قیام کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ وزیر اعلی نے سیوریج اور واٹر سپلائی کا نظام واسا کے سپرد کرنے اور بجلی کا نظام لیسکو کے سپرد کرنے کیلئے کارروائی کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ناجائز قابضین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی;245; وزیر اعلی نے اراضی کا پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے حق میں انتقال کرنے کیلئے کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا ۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق ،جنرل سیکرٹری زاہد عابد اور دیگر عہدیداروں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کےلئے وزیر اعلی کے جذبات قابل قدر ہیں ۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نہ صرف لاہور بلکہ پورے پنجاب کے صحافیوں کیلئے امید کی روشن کرن ہیں اور انہوں نے ہمارے مطالبات تسلیم کر کے صحافیوں کے دل جیت لئے ۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے صحافیوں کی ;200;مد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے تمام دوست ہمارے لئے قابل احترام ہے ، مثبت صحافت کے ذریعے عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنے والے صحافی قابل قدر ہیں ۔ صحافیوں سے پیار کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ تقریب سے صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم ، سیکرٹری انفارمیشن ، ڈی جی پی ;200;ر،کمشنر ، ڈی سی لاہور ، ڈی جی ایل ڈی اے ، پولیس اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

سردارعثمان بزدار

مزید : صفحہ اول


loading...