اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے نمبرگیم پوری ہے،آصف کرمانی

اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے نمبرگیم پوری ہے،آصف کرمانی

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں پاکستان کی ترقی قید ہے، چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن کی نمبرگیم پوری ہے۔کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما آصف کرمانی نے کہا کہ غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں اور لوگوں سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے۔آصف کرمانی نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں پاکستان کی ترقی قید ہے،مگر ظالم حکمران یاد رکھیں کہ اللہ کے ہاں دیر ہے، اندھیر نہیں،وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے محبوب قائد نواز شریف عوام کے درمیان ہوں گے۔لیگی رہنما نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی ساری توجہ سیاسی انتقام پر مرکوز ہے، باقی تمام ایشوز پر انہوں نے آنکھ بند کررکھی ہے۔

آصف کرمانی

مزید : علاقائی


loading...