بھارت اور پاکستان کے درمیان 2روزہ ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز آ ج اسلا م آباد میں ہو گا

  بھارت اور پاکستان کے درمیان 2روزہ ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز آ ج اسلا م آباد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد( سٹاف رپورٹر ) بھارت اور پاکستان کے درمیان2روزہ ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز ہو گا،ریجنل پیس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں ہو گا ،مذاکرات میں بھارت اور پاکستان کے وفود شرکت کرےنگے ،مذاکرات میں دونوں ملکوں کے سابق سفرا ء اور پاکستان دفتر خارجہ کے حکام بھی شرکت کریں گے ۔ مذاکرات کے پہلے روز دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لینے کےلئے ورکنگ سیشن ہوں گے جبکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور نئی دہلی میں ہوگا ۔ ریجنل پیس انسٹیٹیوٹ کے سربراہ روف حسن نے کہاہے کہ فروری کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کے بعدیہ مذاکرات اہم ہیں ، بھارت اور پاکستان میں حکومتوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کا پہلا راستہ ٹریک ٹو سفارتکاری ہے، ان مذاکرات کا بنیادی مقصد دونوں ملکوں کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانا ہے ۔

پاک بھارت;47;مذاکرات

مزید :

صفحہ اول -