ڈالر کی قدر میں اضافہ ، سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، سٹاک مارکیٹ میں استحکام
کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جاری ،انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں مزید25پیسے اورقیمت فروخت میں 35پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید1;46;00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں 25پیسے اورقیمت فروخت میں 35پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید158;46;25روپے سے بڑھ کر158;46;50روپے اورقیمت فروخت158;46;65روپے سے بڑھ کر159;46;00روپے ہوگئی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 1;46;00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157;46;50روپے سے بڑھ کر158;46;50روپے اورقیمت فروخت158;46;50روپے سے بڑھ کر159;46;50روپے ہوگئی ۔ دوسری جانببین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید24ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1396ڈالر سے بڑھ کر1420ڈالرہوگئی ۔ کراچی،حیدر;200;باد، سکھر، ملتان، فیصل ;200;باد، لاہور، اسلام ;200;باد، راولپنڈی، پشاور اور کوءٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 1458روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت80300روپے سے بڑھ کر82000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت68844روپے سے بڑھ کر70302روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت910;46;00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت780;46;17روپے پرمستحکم رہی ۔ علاوہ ازیں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز محدودپیمانے پرتیزی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس 33800کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا ۔ کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس35;46;35پوائنٹس اضافے سے33875;46;40پوائنٹس پر بندہوا ۔ مجموعی طورپر305کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے114کمپنیوں کے حصص کے بھاوَ میں اضافہ،168کمپنیوں کے حصص کے بھاوَ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاوَ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 5ارب33کروڑ7لاکھ84ہزار465روپے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر68کھرب39ارب33کروڑ37لاکھ64ہزار212روپے ہوگئی ۔
ڈالر;47;سونا;47;سٹاک مارکیٹ