مختلف برانڈزکے گھی اورکوکنگ ;200;ئل کی قیمت میں 10سے20روپے فی کلوکا اضافہ

    مختلف برانڈزکے گھی اورکوکنگ ;200;ئل کی قیمت میں 10سے20روپے فی کلوکا اضافہ

کراچی (این این آئی) مختلف برانڈزکے گھی اورکوکنگ ;200;ئل کی قیمت میں 10 سے20 روپے فی کلوکا اضافہ کر دیا گیا ۔ حکومت کی جانب سے اشیائے خورونوش پرعائدکئے جانیوالے جی ایس ٹی سے جہاں دیگراشیاضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہواوہیں گھی اور کوکنگ ;200;ئل کی قیمت بھی بڑھنے لگی ۔ اکبری منڈی میں درجہ اول گھی175سے بڑھ کر185 روپے فی کلوہوگیا جبکہ پرچون میں درجہ اول گھی 195سے200اور 210 روپے میں فروخت کیاجارہاہے ۔ اکبری منڈی میں درجہ دوم کاگھی دس روپے اضافے کے بعد 165 روپے کا ہوگیاجبکہ پرچون میں درجہ دوم کاگھی 175سے185 روپے فی کلوتک فروخت کیاجارہاہے ۔ گھی کے ساتھ ساتھ مختلف برانڈکے کوکنگ ;200;ئل پرچون میں 185سے لے کر220 روپے فی کلوتک فروخت کئے جارہے ہیں ۔ شہریوں کاکہناہے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے اورحکومت تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ دوسری طرف دکانداروں کاکہناہے کہ حکومت کی جانب سے نئے لگائے جانے والے ٹیکسوں کے باعث گھی، کوکنگ ;200;ئل سمیت تمام کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے ۔ شہریوں کاکہناہے کہ حکومت مہنگائی کوکنٹرول کرے اورعوام کوریلیف دینے کے وعدے پورے کرے ۔

کوکنگ ;200;ئل

مزید : صفحہ اول


loading...