تاجروں پر انکی مشاورت سے ٹیکس لگیں گے تو بہتری آئیگی
جج ار شد ملک کی مبینہ ویڈیوکی انکوائری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آ با د (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیوکی انکوائری کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ;200;ئینی درخواست دائر کردی گئی ، ;200;ئینی درخواست اشتیاق احمد مرزا نے ایڈووکیٹ چوہدری منیر صادق کے ذریعے دائر کی ہے ۔ جمعرات کے روز دائر ہو نےوالی درخواست میں وفاقی حکومت ،شہباز شریف ، مریم صفدر ،شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں ویڈیو کے مرکزی کردار ناصر بٹ اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لیک شدہ ویڈیو کی انکوائری کا حکم دیا جائے اورعدلیہ کے وقار کو برقرار رکھنے کیلئے ملوث افراد کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ انکوائری سے عدلیہ کے وقار،عزت اور ;200;زادی پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب مل جائے گا ۔ ایسا لگتا ہے ویڈیو لیک ہونے سے عدلیہ کی ;200;زادی پر سوال اٹھایا گیا ہے اس لیے عدالت ہر صورت اس معاملے کی انکوائری کرائے ۔
مبینہ ویڈیو
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈےو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کراچی آئے اس کے باوجود انہوں نے کراچی کے تاجروں کے تحفظات کو دور نہ کیا وہ اپنے گورنر سندھ کی طرف سے ان کے من پسند چند لوگوں کو ملکر وہاں سے ہی واپس لوٹ گئے اور انہوں نے اصل کاروباری طبقہ جن کو ان کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں پر اعتراض ہے ان سے ملاقات ہی نہیں کی ۔ بلکہ گورنر سندھ کراچی کے تاجروں کو دھمکیاں لگا رہے ہیں ۔ وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک کاروباری طبقے کے تحفظات کو حکومت دور نہیں کرے گی اورحکومت ان کی مشاورت سے پالیساں نہیں بنائے گی تب تک ملکی معاشی صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی ۔ اگر حکومت ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر تاجروں کی مشاورت سے ان پر ٹیکس لگائے تو اس سے معاشی صورت حال بھی بہتر ہو جائے گی ۔
مولا بخش چانڈیو