شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع، وارڈن ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں مصروف رہے

شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع، وارڈن ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں مصروف ...

لاہور (کرائم رپورٹر)مختلف شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باوجود وارڈنز ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں مصروف رہے۔صبح سویرے ہونے والی بارش کے باعث شہرکی مصروف شاہراؤں اور چوکوں ریلوے اسٹیشن، اچھرہ، جی ون مارکیٹ اور نواز شریف چوک،مال روڈ،قینچی چونگی فیروز پور روڈ،ڈیوس چوک اور لاہور پریس کلب چوک میں پانی کھڑا رہا۔

،جس پر سی ٹی او لاہور نے ڈویڑنل افسران کو واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی،ڈی ایس پیز خود چوکوں میں موجود رہتے ہوئے ٹریفک کو رواں دوان رکھتے رہے۔

مزید : علاقائی


loading...