پنجاب، 24گھنٹے میں 838 حادثات، 575افراد زخمی

پنجاب، 24گھنٹے میں 838 حادثات، 575افراد زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 838روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 575افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 376ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 24 مسافر 456 اور133پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

صوبائی درالحکومت 234 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 85حادثات میں 98متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 68 حادثات میں 71متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل965متاثرین میں 757مرد اور208خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 166افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 505افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ294زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 667موٹر سائیکلز،131آٹو رکشے،73موٹر کاریں،36وین16مسافربسیں،21ٹرک اور88دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...