ختم نبوت کے قوانین میں ٹمپرنگ ہوئی تو مستعفی ہو جاءوں گا، فروغ نسیم

  ختم نبوت کے قوانین میں ٹمپرنگ ہوئی تو مستعفی ہو جاءوں گا، فروغ نسیم

اسلام ;200;باد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ میرا دین اور پاکستان لازم و ملزوم ہے،ختم نبوت قوانین میں ٹمپرنگ کی کوشش کی گئی تو سب سے پہلے میں استعفیٰ دے دونگا،عمران خان کی بھی ایسی ہی سوچ ہے،مولانا عبدالکلام کی سوچ کو ہندوستان میں شکست دے دی گئی ۔ مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہناتھا کہ میرا دین اور پاکستان لازم و ملزوم ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان کو فلاں فلاں خطرہ ہے، جب ابرحہ نے مکہ پر حملہ کیا تھا اللہ نے خود اپنے گھر کو بچایا تھا، پاکستان کی حفاظت بھی خدا خود کرے گا، پاکستان کا معمار مولوی ہے، وزیر قانون نے کہا کہ اگر خدانخوانستہ کبھی ختم نبوت قوانین میں ٹمپرنگ کی کوشش کی گئی تو سب سے پہلے میں استعفیٰ دے دونگا، اگر کوئی ایسی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان سے اسلام نکال دیا جائے تو ہندوستان سے الگ ہونے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا، فروغ نسیم نے کہا کہ، ;200;ج ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر کھڑی ہے، مسلمان سائنس میں ترقی نہ کر کے پستی میں گر گیا، مسلم امہ کا اتحاد قائم کرنے کی ذمہ داری علما کی ہے، انگریز بین المذاہب ہم ;200;ہنگی ڈائیلاگ کراتے ہیں ، انگریز اپنے خطے کو فساد سے بچاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہ میں ;200;ج سے ہی ایک دوسرے پر تنقید بند کرنی ہوگی، ;200;نے والی نسلیں دیکھیں گی کہ پاکستان کتنی ترقی کرے گا، اسلام میں غوروفکر کا سبق دیا گیا ہے، اسلام میں ھدی للناس، ھدی للمتقین اور ہوالالباب کو تصور غورو فکر سے پورا ہوگا،اسلام ;200;خری مذہب ہے اس کے بعد کوئی دین نہیں ;200;ئے گا، ہ میں امت اور پاکستان کو متحد کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے ۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ پیار کا اظہار کیا،سعودی عرب کا روڈ ٹو مکہ مکرمہ میں شامل کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

فروغ نسیم

مزید : صفحہ اول


loading...