اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں مالی بے ضابطگیاں ہوئیں ، غلام سرور

اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں مالی بے ضابطگیاں ہوئیں ، غلام سرور

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر کے معاملے میں مالی بے ضابطگیاں ہوئیں ۔ یہ بات غلام سرور خان نے جمعرات کوسینیٹ قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کے اجلاس کے دوران کہی ۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس سینیٹر مشاہداللہ خان کی زیرصدارت ہوا ۔ وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے اجلاس میں اظہار خیال کیا کہ کوئی بھی’’ مقدس گائے‘‘ نہیں ہے،ملوث افراد کو قانون کی کٹہرے میں لائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں کرپشن کے معاملے کی خود تحقیقات کر رہا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں ۔ غلام سرور خان نے کہاکہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں سول ایوی ایشن افسران بھی قصوروار ہیں ۔

غلام سرور

مزید : صفحہ اول


loading...