جسٹس( ر) دوست محمدکھوسہ گھر میں آتشزدگی کے باعث جھلس گئے، ہسپتال منتقل

    جسٹس( ر) دوست محمدکھوسہ گھر میں آتشزدگی کے باعث جھلس گئے، ہسپتال منتقل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جسٹس( ر) دوست محمد خان کھوسہ گھر میں آگ لگنے کے باعث جھلس گئے ۔ ذراءع کے مطابق جسٹس( ر) دوست محمد کھوسہ گزشتہ روز اپنے کمرے میں اے سی خرابی کی وجہ سے لگنے والی آگ میں جھلس گئے ،جسٹس دوست محمد خان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ترجمان پمز انتظامیہ کے مطابق جسٹس(ر) دوست محمد خان کھوسہ کے جسم کا بائیس فیصد حصہ جل گیا،انہیں برن وارڈ میں لایا گیا جنہیں بعدازاں ہسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے ۔

جسٹس دوست کھوسہ

مزید : صفحہ اول


loading...