احتساب عدالت ، فریال تالپورکا20 جولائی تک راہداری ریمانڈمنظور

  احتساب عدالت ، فریال تالپورکا20 جولائی تک راہداری ریمانڈمنظور

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹوجج محمد بشیرکی عدالت نے فریال تالپورکا20 جولائی تک کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا ۔ گذشتہ روز تفتیشی افسرنے عدالت کو درخواست دی کہ فریال تالپور کاراہداری ریمانڈدیاجائے جس پرعدالت کے جج نے استفسارکیا کہ ملزمہ کہاں ہے اس پرتفتیشی افسرنے کہاکہ وہ موجودنہیں ہیں ان کے بغیرہی راہداری ریمانڈدے دیاجائے جس پرعدالت نے کہاکہ فریال تالپورکوپیش کیے بغیر کیسے راہداری ریمانڈمنظور کیا جائے آپ ان سے پوچھ تولیتے کہ وہ جانا چاہتی ہیں یانہیں ، عدالت نے تفتیشی کو ہدایت کی کہ فریال تالپورکو فوری عدالت پیش کیاجائے اوردرخواست یہاں ہی رہنے دیں ،بعدازاں نیب کے تفتیشی افسرمحمد علی ابڑونے فریال تالپورکولےکرعدالت میں پیش ہوگئے جس پرعدالت نے فریال تالپورسے استفسارکیاکہ سندھ اسمبلی کی طرف سے پروڈکشن آرڈرجاری ہواہے آپ جاناچاہتی ہیں کیا جس پرفریال تالپورنے جواب دیاکہ جی اجلاس ہے جاناچاہتی ہوں ، عدالت نے نیب پراسیکیوٹرسے استفسار کیاکہ کب تک کا راہداری ریمانڈچاہیے جس پر پراسیکیوٹر نے کہاکہ20جولائی تک کا درخواست میں لکھاہے ملزمہ جسمانی ریمانڈپرہے اور22 جولائی کودوبارہ عدالت پیش کرناہے عدالت نے فریال تالپور کا20جولائی تک کا راہداری ریمانڈمنظورکرلیا ۔

فریال تالپورریمانڈ

مزید : صفحہ اول


loading...