ایم ایم اے جلد اسلام آباد کا رخ کریگی تیاریاں جاری ، غفور حیدری

  ایم ایم اے جلد اسلام آباد کا رخ کریگی تیاریاں جاری ، غفور حیدری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل جے یو آئی(ف) سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے آل پارٹیز کانفرنس میں پچیس جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا کیونکہ اسی روز عام انتخابات ہوئے تھے جو دھاندلی زدہ تھے،جے یو آئی نے حلف نہ اٹھانے کی بات کی ، مگر اپوزیشن کی بڑی سیاسی جماعتیں مصلحت کا شکار ہو گئیں اور یہ سمجھ بیٹھیں تحریک چلانے سے کہیں کیسز نہ کھل جائیں ، ہ میں جیلوں سے نہ ڈرایا جائے، ایم ایم اے جلد اسلام آباد کا رخ کریگی، مارچ کی تیاریاں کررہے ہیں ،جب اسلام آباد آئیں گے تو حکومت ٹھہر نہیں سکے گی،جے یو آئی آسیہ مسیح کے ایشو پر تحریک جاری رکھے گی،جب سے موجودہ حکومت آئی ہے انہوں نے میڈیا پہ وار کیا ہے اشتہارات بند کردیئے ہیں ، میڈیا چینلز پہ پابندی اور ٹی وی اینکرز کو دھمکیاں اور گالیاں دی جارہی ہے، اس طرح کے حالات ہم نے مارشل لاء کے دور میں بھی نہیں دیکھے، ملک بھر کی تاجر برادری سراپا احتجاج ہے، 13 جولائی کو جمعیت اور متحدہ اپوزیشن تاجروں کی ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا ہم نے ختم نبوت کے تحفظ کےلئے اپنے طورپر ملین مارچ کئے ، ہمارے تیرہ ملین مارچ ہوئے جو پرامن رہے ،آج اپوزیشن کارکنان کی لسٹیں بن رہی ہیں ،ہمارے عہدیدران کو دھمکیاں مل رہی ہیں ، مجھے معلوم نہیں ہم نے انگریز کےخلاف جدوجہد کی ،بھٹو ضیا اور پرویزمشرف کے ادوار میں جیلوں میں رہ چکے ہ میں نہ ڈرایا جائے ،میڈیا پر پابندیاں لگ گئیں مگر سوشل میڈیا سب کچھ دکھا رہا ہے ،پندرہ جولائی کو اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلائیں گے ۔ پشاور میں پچیس ، کوءٹہ میں اٹھائیس جولائی کوملین مارچ ہوں گے ،کراچی لاہور میں بھی بڑے جلسے ہوں گے ۔ آسیہ مسیح کی رہائی سے متعلق سوال کے جواب میں انکاکہنا تھایہ ایشو اے پی سی اعلامیہ میں شامل کرتے تو کسی جماعت کواختلاف ہوسکتا تھا ،جے یو آئی اس ایشو پر تحریک جاری رکھے گی ۔ جنہوں نے موجودہ حکومت کو سلیکٹ کیا انکو بھی کم ازکم شرمندگی تو ہونی چاہئے، قوم 25 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی آواز بنیں ۔

غفور حیدری

مزید : صفحہ اول


loading...