25 پٹرولنگ افسران، وارڈنز اور ٹریفک اسسٹنٹس کے تقر و تبادلے

25 پٹرولنگ افسران، وارڈنز اور ٹریفک اسسٹنٹس کے تقر و تبادلے

لاہور (کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور نے باہمی رضامندی پر 25 پٹرولنگ افسران، وارڈنز، ٹریفک اسسٹنٹس کے تبادلے کر دیئے، وارڈنز کو ان کے من پسند ٹریفک سیکٹرز میں تعینات کر دیا گیا،سٹی ٹریفک پولیس میں وارڈنز کی تعیناتی کیلئے کم از کم چھ ماہ کا عرصہ درکار ہے،ٹریفک سیکٹر میں چھ ماہ گزر کے بعد وارڈنز نئی تعیناتی کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے وارڈنز کو کسی قسم کی سفارش کی ضرورت نہیں، سٹی ٹریفک پولیس میں حقیقی میرٹوکریسی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، علاوہ ازیں وارڈنز کی ویلفیئر پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...