صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

لاہور (کر ائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہریو ں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن راوی میں ڈاکو گھر میں گھس کر ثا قب اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر3لاکھ85ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مصطفی ٹا ؤ ن میں قا سم اور اس کی فیملی سے3لاکھ60 ہز ارروپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ٹا ؤ ن شپ میں 3موٹرسائیکل سوار ڈاکو اکبر اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے20ہزار روپے نقدی وو طلائی زیورات،ڈیفنس بی سے فہد اور فیملی سے2لاکھ 78ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات،کا ہنہ میں مظہر اور فیملی سے 1لا کھ 90ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اچھر ہ میں ڈاکو گن پوائنٹ پر رشید سے 1لا کھ75ہزار اور موبائل فون،شا لیما ر سے ڈاکو رضا سے1لا کھ50ہزار نقدی اور موبائل فون۔جنو بی چھا ؤ نی سے ڈاکو گن پوائنٹ پر مصد ق سے1لا کھ 50ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ پر انی انا ر کلی،مغل پو رہ اور رائیو نڈ سے گاڑیاں اوربھا ٹی گیٹ، گڑ ھی شا ہو،جو ہر ٹا ؤ ن،،اسلام پورہ،مناواں اورہڈ یا رہ کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی


loading...