اےایف ایم سی جی امپورٹرز اور پروگرےسوگروپ کی کسٹم افسر کی ہلاکت پر افسوس

  اےایف ایم سی جی امپورٹرز اور پروگرےسوگروپ کی کسٹم افسر کی ہلاکت پر افسوس

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان اےف اےم سی جی امپورٹرز اےسوسی اےشن (پی اےف آئی اے) اور لاہور اےوان صنعت وتجارت کے پروگرےسو گروپ کی جانب سے سمگلرز کے خلاف کرےک ڈاؤں مےں جام شہادت نوش کرنے والے کسٹمز کے ڈپٹی ڈائرےکٹر عبدالقدوس کے لواحقےن سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی رائےگاں نہےں جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہئیے کہ وہ سمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھےں تاکہ اس لعنت سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کےا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کے ےہ عبدالقدوس جےسے لوگوں کے لئے ان کے اداروں کی جانب سے بہترےں خراج تحسےن ہو گا ۔ پی اےف آئی اے کے چےئرمےن انجم نثار، نائب چےئرمےن محمد اعجاز تنوےر، ذےشان بخشی اور دوسروں نے کہا کہ ان کی اےسوسی اےشن کئی دفعہ حکومت کی توجہ اس امر کی طرف دلوا چکی ہے کے ملکی خزانہ ، عوام، اےماندار کاروباری حضرات اور اداروں کے بہترےن مفاد مےں ہے کے سمگلنگ کا قلعہ قمع کر دےا جائے ۔ درےں اثناء، لاہورچےمبر مےں پروگرےسو گروپ کے صدر خالد عثمان، عبدالودود علوی اور دوسروں نے عبدالقدوس کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سمگلرز اور سمگلنگ ملکی معےشت کو گھن کی طرح کھا ر ہی ہے اور اےسے عناصر کی بےخ کنی کے لئے تمام اداروں اور حکومت کو مشترکہ کوششےں کرنی پڑےں گےں ۔ انہوں نے عبدالقدوس کے لواحقےن سے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات مےں بلندی کے لئے بھی دعا کی ۔

مزید : کامرس