شیخوپورہ:بس اور مزدے کے درمیان تصادم، 5 افراد زخمی

شیخوپورہ:بس اور مزدے کے درمیان تصادم، 5 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شیخوپورہ(بیورورپورٹ) کوٹ رنجیت موٹروے شیخوپورہ انٹرچینج پر بس اور مزدا ٹرکوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122 اور FWO کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ڈائیو بس اسلام آباد سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ شیخوپورہ انٹرچینج پر سواریاں اتارنے کیلئے موٹروے پر ہی بریک لگا دی۔پیچھے آنے والے فروٹ سے لدے مزدا ٹرک یکے بعد دیگرے بس کے ساتھ ٹکرا گئے۔


جس سے دونوں مزدوں میں سوار ڈرائیور اور کنڈکٹر زخمی ہو گئے- زخمیوں میں 2 مریضوں کو FWO کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کیا جبکہ گاڑی میں پھنسے افراد کو ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے بحفاظت نکال کر 1 مریض کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ 2 افراد کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا-* زخمی ہونے والے مریضوں میں جاوید خان ولد عقلمند 40 سال مینگورہ سوات، اظہر عثمان ولد برکت علی40 سال مینگورہ سوات اور رسول خان ولد عیسی خان 80 سال مردان شامل ہیں

مزید :

علاقائی -