فرنیچر کی بر آمدات میں 16فیصد اضافہ

  فرنیچر کی بر آمدات میں 16فیصد اضافہ

کراچی (اکنامک رپورٹر) مالی سال 2018;245;19ء کے پہلے 11ماہ کے دوران فرنیچر کی ملکی برآمدات میں 16;46;21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان)پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017;245;18ء میں جولائی تا مئی کے دوران ایک لاکھ 82 ہزار فرنیچرز آءٹمز برآمد کئے گئے جن کی کل مالیت 401 ملین روپے رہی جبکہ مالی سال 2018;245;19ء کے اسی عرصہ کے دوران فرنیچر آءٹمز کی برآمدات ایک لاکھ 98 ہزار تک پہنچ گئیں جن کی کل مالیت 466 ملین روپے تک بڑھ گئی ۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017;245;18ء کے پہلے 11ماہ کے مقابلہ میں مالی سال 2018;245;19ء کے اسی عرصہ کے دوران فرنیچر کی ملکی برآمدات میں 65ملین یعنی 16;46;21 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

مزید : کامرس