صنعتی پالیسی سے 12لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ‘خرم الیاس

  صنعتی پالیسی سے 12لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ‘خرم الیاس

لاہور(نیوز رپورٹر )چیئرمین لاہور ٹاءون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے پنجا ب کی نئی انڈسٹریل پالیسی اور صوبہ میں 9انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے منصوبہ کو خوش ;200;ئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی نئی انڈسٹریل پالیسی صوبے کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔ انڈسٹری پالیسی کے تحت5لاکھ کارکنوں کی استعداد کار بڑھائی جائے گی جس سے صنعتی شعبہ کو تجربہ کار اور پڑھے لکھے ملازمین دستیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ نئی انڈسٹریل پالیسی سے صوبہ بھر میں 12لاکھ روزگار کے مواقع دستیاب ہونگے جس سے صوبہ میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹاءون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ صوبہ بھر میں صنعتوں کے فروغ کیلئے 10ہزار ایکڑ پر9صنعتی مراکز کے قیام سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور صوبہ بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔

اور ان انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئی صنعتوں کے قیام سے ملکی بر;200;مدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ سے ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی ۔

مزید : کامرس