لاہور میں جرائم کی شرح میں کمی ٹیم ورک کا نتیجہ،سی سی پی او

لاہور میں جرائم کی شرح میں کمی ٹیم ورک کا نتیجہ،سی سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے کہا ہے کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں مسلسل کمی مثبت علامت ہے۔ یہ سب کچھ ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ عزم کا نتیجہ ہے۔ لاہور سے تبدیل ہو کر اضلاع میں ڈی پی او تعینات ہونے والے ایس پی سی آئی اے عثمان باجوہ اور ایس پی سکیورٹی فیصل شہزاد کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب میں انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ لاہور میں کرائم ریٹ میں کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایف آئی آرز کے اندراج میں رکاوٹیں دور کی ہیں اور اب پہلے سے زیادہ رفتار میں مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ اس کے باوجود بین الاقوامی سطح پر کرائم ریٹ میں کمی آنے کا اعتراف لاہور پولیس کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی کرائم انڈیکس میں ایک روز کے وقفے سے لاہور کے گریڈ میں ایک درجے کی مزید بہتری آئی ہے۔ بدھ کو لاہور کا کرائم ریٹ کے حوالے سے دنیا کے شہروں میں نمبر 213 تھا جو ایک روز بعد 214 ہوگیا۔
ہے۔تقریب میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید، ایس ایس پی اطہر وحید، فیصل مختار، اسماعیل کھاڑک اور دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے ورلڈ کرائم انڈیکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2018 میں اسی انڈیکس میں لاہور کرائم کے حوالے سے 138 نمبر پر تھا جو جنوری 2019 میں 174 ہوا اور اب لاہور لسٹ میں 214 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ اس طرح چھ ماہ کے دوران کرائم انڈیکس میں لاہور نے مزید 40 درجے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 76درجے کی بہتری حاصل کی۔ وسائل میں کمی کے باوجود ایک سال میں کئی گنا بہتری آئی

مزید :

علاقائی -