پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 122ملزم گرفتار

پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 122ملزم گرفتار

 لاہو ر(کرائم رپورٹر)سٹی ڈویژن میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی سٹی ڈویڑن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی سٹی ڈویڑن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 122ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیت و چور گینگزکے11 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 9لاکھ 60 ہزارروپے سے زائد مالیت کے سامان کی ریکوری کی گئی۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے23 پسٹلزاور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں سے 5کلوگرام سے زائد چرس اور532 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 5 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران23 قمار بازوں کو گرفتارکر کے داؤ پر لگی ہزاروں روپے رقم برآمد کی گئی۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، لاؤڈسپیکر،کرایہ داری اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر22ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید : علاقائی