حافظ آباد،نوجوان کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

حافظ آباد،نوجوان کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے نواحی گاؤں شاہ جمال میں مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حسنین شاہ کا اپنی چچی امیر بی بی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گذشتہ روز امیر بی بی جب گھر میں سورہی تھی تو اسکے بھتیجے حسنین نے بندوق سے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
جبکہ پولیس نے مقتولہ کی نعش کوقبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچایا اور ملزم حسنین کو گرفتار کرلیا گیا۔
چچی قتل

مزید :

علاقائی -