انڈ سٹریل رابطہ کمیٹی کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں ، وفاقی چیمبر

  انڈ سٹریل رابطہ کمیٹی کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں ، وفاقی چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( اکنامک رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر انجینئرداروخان اچکزئی اور ایف پی سی سی آئی کے نا ئب صدر نو ر احمد خان نے سند ھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور سند ھ کے چیف سیکر یٹری سید ممتا ز علی شاہ کے اس اقدا م کو سراہا جس میں انہو ں نے چیف سیکر یٹری سند ھ کی سر براہی میں 28ممبرا ن پر مشتمل ایک انڈ سٹریل رابطہ کمیٹی قائم کی ۔ اس کمیٹی میں اہم اداروں ، ایجنسی کے تمام سیکر یٹر یز ، سنیئر اہلکا روں کے ساتھ ساتھ سند ھ کے چیمبر ز آف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی اور صنعت اور تجا رت کی ایسو سی ایشنز کے نما ئند ے بھی شا مل ہیں ۔ انہو ں نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر نو ر احمد خان کو اس کمیٹی کے کو رڈینٹر نا مز د کر نے کے فیصلے کو بھی سراہا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس کمیٹی کا مقصد تجا رت اور صنعت کو در پیش مسائل کو حل کر نا، ان مسائل کو جلد از جلد حل کر نے کے لیے ٹھو س اقدا مات لینا اور صو بے کی معاشی سر گر میوں ں کو تیز کر نے کے لیے تا جر بر ادری کو ہر ممکن تعاون فراہم کر نا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ کمیٹی سہ ما ہی کی بنیا د پر میٹنگز منعقد کر ے گی ۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار بھی کیا کہ کمیٹی صو بہ سندھ میں تا جر برادری کے ممبرا ن کو بنا کسی پر یشانی کے تجا رتی سر گر میوں میں بھر پور تعاون فراہم کر نے میں اہم کردار ادا کر ے گی ۔

جس ease of doing بز نس کی در جہ بند ی میں بہتر ی آئے گی ۔

مزید :

کامرس -