کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کا اعلان 

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کا اعلان 

لاہور(پ ر)بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی نمائش لاہور کے بعد رواں مہینے اب کراچی میں منعقد ہورہی ہے۔ کتابوں کے شوقین افراد 10 لاکھ سے زائد کتابوں کی قیمت پر 50 فیصد سے 90 فیصد تک دی جانے والی رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ کراچی میں منعقدہونے والے کتابوں کے سب سے بڑے میلے کا آغاز 26 جولائی 2019 کو صبح 9 بجے ہوگا اور اس کا اختتام 5 اگست 2019 کو رات 12 بجے ہوگا۔ یہ نمائش مسلسل 11 روز تک 24 گھنٹے کراچی ایکسپو سینٹر کے ہال 5 میں عوام کے لئے کھلی رہے گی۔  کراچی کی پڑھی لکھی نوجوان نسل میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ بگ بیڈ وولف بک سیل کراچی 2019 نمائش میں عالمی معیار کے ادب سے بھرپور رسائی حاصل کریں گے۔ اس نمائش میں پہلے وی آئی پی ڈے میں شرکت کے لئے بگ بیڈ وولف بک سیل پاکستان کے سوشل میڈیا پیجز پر مقابلوں کے ذریعے وی آئی پی پاسز حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ وی آئی پی ڈے کا پاس رکھنے والے افراد ایک روز قبل یعنی 25 جولائی 2019 نمائش میں شرکت کرسکیں گے اور ایک روز پہلے اپنی پسندیدہ کتابیں تلاش کرسکیں گے۔ بگ بیڈ وولف بک سیل کے بانی اینڈریو یاپ نے کراچی میں بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "کراچی میں بگ بیڈ وولف میلہ کو متعارف کرانے کا ہمارا عزم آخرکار اب حقیقت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ لاہور میں کامیابی کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ اس خطے میں انگریزی کی معیاری کتابوں کے متلاشی وسیع تعداد میں موجود ہیں۔ اس لئے ہم نے کراچی آنے کا فیصلہ کیا۔

اور بڑھتی ہوئی آبادی والے اس بڑے شہر میں انگریزی کتابوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کا چیلنج قبول کیا۔ اس کتب میلے میں ہماری خواہش ہے کہ ایسا پلیٹ فارم تخلیق کیا جائے جہاں لوگوں نہایت کم قیمت میں کتابیں حاصل کر سکیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سستی اور آسانی سے دستیاب کتابوں کے ذریعے ان کی معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

 "اس میلے میں ہر مزاج کے قارئین اپنے ذوق کے مطابق پسندیدہ موضوعات، بیسٹ سیلرز، نوجوانوں کے فکشن، رومانوی، جرم و سسپنس، سائنس فکشن، بزنس، سیلف ہیلپ، آرکیٹکچر، ڈیزائن، کوک بکس اور دیگر موضوعات کی کتابیں شامل ہوں گی۔ اپنے بچوں کے ہمراہ آنے والے والدین مختلف اقسام کی کتابوں جیسے اسٹوری بکس، ایکٹویٹی بکس، بورڈ بکس، کلرنگ بکس، پکچر بکس، اور انٹرایکٹو بکس سمیت دیگر کتابوں کی موجودگی سے نہایت خوش ہوں گے۔ بگ بیڈ وولف بک سیل میلہ ایشیاء میں خاص طور پر میجکل بکس یا آگمنٹڈ ریالٹی (اے آر) بکس کے نام سے بھی مشہور ہے۔ ان میجکل بکس کے ذریعے نئی نسل جدید ترین اے آر ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے مطالعہ، کھیل اور سیکھنے سے لطف اندوز ہوسکے گی۔ یہ بچوں کے لئے جادوئی جیسا تجربہ ہوگا جس میں وہ اپنے پسندیدہ کرداروں کو گفتگو اور فعال انداز سے دیکھ سکیں گے۔ اس میلہ میں کلاسیک بچوں کی کہانیوں میں سنڈریلا، لٹل ریڈ رائیڈنگ ہڈ، اور گولڈی لاکس یا تعلیمی عنوانات جیسے گنتی سیکھیں اور اے بی سی سیکھیں جیسی کتب بھی دستیاب ہوں گی۔ 

مزید : کامرس


loading...