آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی استدعامسترد

  آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی استدعامسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی استدعامستردکرتے ہوئے نیب کو21اگست کے لئے نوٹس جاری کردیئے،دوران سماعت فاضل جج نے وکیل صفائی سے استفسار کیاکہ ;200;پ نے ہائی کورٹ میں ریفرنس کیوں چیلنج کیا ;238;ماتحت عدالت میں ریفرنس کو چیلنج کیوں نہیں کیا ۔ جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں اسپیکرسندھ اسمبلی سراج درانی کےخلاف ریفرنس منظور کرنے پردرخواست پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے احتساب عدالت میں ریفرنس کی کارروائی روکنے کی استدعامستردکردی، فاضل جج نے اسپیکر سندھ اسمبلی کے وکیل سے استفسار کیا کہ ;200;پ نے ریفرنس کیوں چیلنج کیا ;238; ماتحت عدالت میں ریفرنس کو چیلنج کیوں نہیں کیا ;238;وکیل صفائی نے جواب دیا ;200;غا سراج درانی نے کبھی اختیارات کاغلط استعمال نہیں کیا، نیب نے کال اپ نوٹس بھی جاری نہیں کیا جبکہ نیب وکیل نے کہاکہ ;200;غاسراج درانی نے بطور وزیر اور اسپیکر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔ عدالت نے دلائل کے بعد نیب کو 21اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کرلیاہے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...