ہندو طالبہ کے اغواء میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ، رمیش کمار

  ہندو طالبہ کے اغواء میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ، رمیش کمار

کراچی (پ ر)پاکستان ہندوکونسل کے سرپست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے ٹھٹھہ شہر کی رہائشی پائل دیوی نامی ہندو طالبہ کے مبینہ اغواء پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ معصوم بچیوں کی زندگیاں تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ایک امن پسند معاشرے کا قیام تمام پاکستانی شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے وقت کا تقاضہ ہے کہ اقلیت اور اکثریت کی بحث سے بالاتر ہوکر قائداعظم کے وژن پر برداشت ٗ رواداری اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مل جل کر جدوجہد کی جائے اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کے ایڈوائزر راجا اسرمال منگلانی ٗ صدر گوپال داس خامانی ٗ سیکریٹری جنرل پرشوتم رامانی اور دیگر بھی موجودتھے ۔ کراچی پریس کلب کے باہر ہندو مظاہرین اور سول سوساءٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے غیر مسلم پاکستانی شہریوں کے حقوق کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے پر امن مظاہرہ کیا پاکستان ہندوکونسل سے تعلق رکھنے والے احتجاجی شرکاء کے ہاتھوں میں موجود پلے کارڈ ز میں ہندو لڑکیوں کے اغواء ٗ جبری مذہب تبدیلی اور ہراساں کرنے کے خلاف نعرے درج تھے ۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے پائل دیوی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افسوسناک اقدامات نہ صرف پاکستان کی محب وطن اقلیتی کمیونٹی کے لئے احساس عدم تحفظ میں اضافہ کا باعث بن رہے ہیں بلکہ عالمی قوتوں کو بھی وطن عزیز کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کا جواز فراہم کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے آئین پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کی طرز پر ملک بھر میں بسنے والے تمام شہریوں کو مذہبی و سماجی آزادی فراہم کرنے کے لئے قانون سازی میں ان کا ساتھ دیا جا ئے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر