فواد چوہدری کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ ،سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

  فواد چوہدری کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ ،سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار سمیع ابراہیم کو بیان قلمبند کروانے کےلئے (آج) جمعہ کو طلب کرلیا ۔ گزشتہ روزسمیع ابراہیم کی جانب سے فواد چوہدری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سکندر خان نے کی ۔ اینکر پرسن سمیع ابراہیم کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی عدالت نے درخواست گزار سمیع ابراہیم کو بیان قلمبند کروانے کیلئے (آج) جمعہ کو طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ اینکر پرسن سمیع ابراہیم کی جانب سے فواد چوہدری کے خلاف 25 جون کو درخواست دائر کی گئی تھی ۔

فواد چوہدری

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر