حیدرآباد ، کم سن بہن بھائی زیادتی کے بعد قتل

  حیدرآباد ، کم سن بہن بھائی زیادتی کے بعد قتل

حیدرآباد(بیورورپورٹ )حیدرآباد میں کم سن بہن اور بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزم کو گرفتار کر کے سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ۔ مقتولین کے والد انتظار سیال کے مطابق 8 جولائی کو رخسار اور اس کے بھائی قادر کو ایک محلے دار عثمان ورغلا کر ساتھ لے گیا تھا، قادر بخش اسی روز رات زخمی حالت میں ایئر پورٹ روڈ سے ملا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا ۔ والدنے بتایاکہ 7 سالہ بچی رخسار کی لاش گزشتہ روز بر;200;مد ہوئی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، لواحقین نے جی او ;200;ر کالونی میں لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزم کو گرفتار کر کے سرِ عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ۔ دوسری جانب پولیسنے بتایاکہ لطیف ;200;باد بسم اللہ سٹی بلاک اےون میں خالی مکان سے اس بچی کی لاش بر;200;مد ہوئی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر