کراچی ،2 افراد سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

  کراچی ،2 افراد سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے ساحل ہاکس بے کے علاقے منجھار کے قریب 2 افراد سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ۔ ریسکیو ذراءع کے مطابق ڈوبنے والے افراد کو سمندر سے نکالنے کے لیے ایدھی کے ماہر غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے ہیں جنہوں نے ان دونوں کی سمندر میں تلاش کا کام شروع کر دیا ہے ۔ ریسکیو ذراءع کے مطابق ڈوبنے والے دونوں لڑکوں کی شناخت 14 سالہ کامران اور 24 سالہ معیز کے نام سے ہوئی ہے ۔ دونوں نوجوان تفریح کے لیے ہاکس بے کے ساحل پر آئے تھے اور نہاتے ہوئے سمندر کی تیز موجوں کا نشانہ بن کر ڈوب گئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر