جماعت اسلامی کا اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہار

  جماعت اسلامی کا اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور قتل وغارتگری کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ حکومت اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے موَثر اقدامات کرے ۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ سیاسی قیادت کے جراءتمند فیصلوں اور رینجرز ودیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے سنجیدہ اقدمات اور قربانیوں کے نتیجے میں کراچی کا امن بحال ،خاص طور پر ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہوا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا مگر کچھ دنوں سے شہر میں اسٹریٹ کرائم،لوٹ مار اور قتل غارتگری کے واقعات نے ایک بار پھر کراچی آپریشن پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں ، ٹی وی اینکر پرسن مرید عباس کا ساتھیوں سمیت بہیمانہ قتل، ناظم آباد میں جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر اظہار الحق کے گھر پر دن دھاڑے ڈاکہ زنی کی واردات اور لاکھوں روپے کی لوٹ مار کا واقعہ اور تاحال ملزمان کی عدم گرفتاری حکومتی نا اہلی اور بدانتظامی کی بدترین مثال ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد ایک بار پھر کراچی کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور حکومتی وانتظامیہ کے خاموش تماشائی کردار سے لگتا ہے کہ انہوں نے عوام کو جرائم پیشہ افراد ورہزنوں کے رحم پر چھوڑدیا ہے ۔ اسٹریٹ کرائم کی بڑہتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں ،اربوں کا بجٹ امن وامان کے نام پر مختص کرنے کے باوجود حکومت شہریوں کی جان ومال اور املاک کے تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ اس سال بھی امن وامان کے قیام کے حوالے سے صوبائی بجٹ میں 109ارب مختص کئے گئے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر