کراچی ،موٹرسائیکل کی چوری میں بچہ گینگ ملوث نکلا

  کراچی ،موٹرسائیکل کی چوری میں بچہ گینگ ملوث نکلا

کراچی(کرائم رپورٹر )شہر قائد میں متواتر ہونے والے موٹرسائیکل لفٹنگ کے واقعات میں بچہ گینگ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے،پولیس نے گینگ کے تین ارکان کوگرفتار کرلیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق عزیز;200;بادپولیس نے بائیک لفٹنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہویے 3رکنی بچہ گینگ گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 7 موٹرسائیکلیں بر;200;مد ہوئی ہیں ۔ پولیس کے مطابق گینگ میں شامل ملزمان میں سے دو کی عمریں 15 سال جبکہ ایک 13 سال کا بچہ بھی شامل ہے ۔ یہ بچے موٹر سائیکل چوری کرکے حب شہر کے ایک رہائشی کو فروخت کرتے تھے ۔ پولیس کے مطابق ان بچوں کے ذریعے چرائی گئی آٹھ موٹرسائیکلیں بلوچستان سے برآمد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، بچوں کو فی موٹر سائیکل دو سے پانچ ہزار تک دیئے جاتے ہیں ۔ پولیس نے مسروقہ موٹرسائیکلیں خریدنے والے ایک شخص کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔ حراست میں لیے گئے تیرہ سالہ بچے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر ریس لگانے کا شوق تھا ، اس لیے یہ راستہ اختیار کیا ۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ موٹرسائیکلوں کے ٹائر اور سائیلنسر بھی نکال کر فروخت کرتا تھا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر