آب زم زم کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں ، وزارت مذہبی امور

  آب زم زم کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں ، وزارت مذہبی امور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزارت مذہبی امور کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی ;200;ئی اے کو عازمین حج اور حجاج کرام کی سہولت کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور نے تمام ائیرپورٹس منیجرز، پی ;200;ئی اے سمیت سول ایوی ایشن اتھارٹی عہدیداران کو خط لکھ دیئے ہیں ،جس میں بعد از حج ;200;پریشن میں حجاج کرام کی وطن واپسی کے حوالے سے دونوں اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ خط کے متن میں وزارت مذہبی امورنے کہاہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ایک ہفتے کے اندر اندر حجاج کرام کیلئے ;200;نے والے ;200;ب زم زم کو رکھنے کے لئے اقدامات کرے ۔ ;200;ب زم زم نجی ائیرلائن ائیربلیوکے ذریعے لایا جائے گا، خط میں کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی ;200;ئی اے ;200;ب زم زم کو عازمین حج تک پہنچانے کے انتظامات یقینی بنائے ۔ ;200;ب زم زم کو لانے اس کو ذخیرہ کرنے اور بانٹنے کے اقدامات ایک ہفتے میں مکمل کیے جائیں ، وزارت مذہبی امور نے وضح ہدایات دی ہیں کہ عازمین حج کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیئے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کی سعودی عرب سے وطن واپسی پر ;200;ب زم زم کے لیے تمام ایئرپورٹس پر معمول سے زیادہ جگہ رکھنے کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں تمام ایئرپورٹس منیجر اپنے ایئرپورٹس پر اس سلسلے میں خصوصی انتظامات کریں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر