سی بی سی میں صفائی ستھرائی کے اقدامات کیے جائیں ،رانا کاشف

  سی بی سی میں صفائی ستھرائی کے اقدامات کیے جائیں ،رانا کاشف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے ایگزیکٹیو آفیسر رانا کاشف شہزاد نے عملے کو ہدایت کی ہے کہ سی بی سی میں صفائی ستھرائی کی بہتری کے لئے عملے کو اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ سی بی سی کی حدود سے کچرا اٹھانے اور اسے ٹھکانے لگانے کے لئے بروقت انتظامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ قبرستانوں ٗ مساجدٗ امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور سی بی سی کی حدود کے علاقوں کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔ ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ قبروں کے اردگرد اگی ہوئی گھاس اور فالتو پودوں کو ہٹا کر قبرستان کے ماحول کو صاف ستھرا اور شفاف بنایا جائے قبرستانوں کی دیواروں کی مرمت کرنے اور اطراف کی سڑکوں اور راستوں کو بھی صاف ستھرا رکھنے اور قبرستانوں میں موسمی پودے لگائیں جائیں ۔ اس موقع پر سی بی سی کے عملے نے ایگزیکٹو آفیسر کو بتایا کہ مساجد ٗ امام بارگاہوں اور قبرستانوں میں صفائی کے بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ ایگزیکٹیو آفیسر نے برسات کے پیش نظر نالوں کی صفائی کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہی حاصل کی اور صفائی کے دوران نالے سے نکلنے والے ملبے کو بروقت ٹھکانے لگانے کی ہدایت کی ۔