دوروزہ تربیت گاہ قباء آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے تحت دوروزہ تربیت گاہ برائے امیدواران کل سے13اور14جولائی کو قباء آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی، تربیت گاہ پہلے روز صبح دس بجے شروع اور دوسرے روز بعد نماز عصر اختتام پزیر ہوگی،کراچی تا کشمور سندھ بھر سے امیدواران رکنیت شرکت کریں گے ۔ تربیت گاہ سے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو،راشد نسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،صوبائی امیر محمد حسین محنتی، نائب امراء نظام الدین میمن، اظہار الحق،امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن،سید شاہد ہاشمی ودیگر دانشور وعلماء کرام خطاب کریں گے ۔