ذہین طاہرہ کی فنی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا،عابد علی

ذہین طاہرہ کی فنی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا،عابد علی
 ذہین طاہرہ کی فنی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا،عابد علی

  


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار عابد علی کا کہناہے کہ ذہین طاہرہ بہترین اداکارہ تھیں جو اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھر کر اسے امر کردیتی تھیں۔میر ی دعا ہے کہ خدا تعالی انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اداکارہ ثمینہ احمد کاکہناتھاکہ مرحومہ کے انتقال کا دلی دکھ ہوا،وہ اپنی نوعیت کی منفرد اداکارہ تھیں۔ اورنگ زیب لغاری کاکہنا تھاکہ مرحومہ ذاتی زندگی میں بھی بڑی خاتون تھیں،ان کی فنی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔اداکارہ حنادلپذیر کا کہناتھا کہ ذہین طاہرہ آپا بہت محبت کرنے والی خاتون او ر اعلیٰ معیار کی فنکارہ تھیں،ان کا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا۔

5

مزید : کلچر