بھارت کی شکست پر شوبز شخصیات بھی خوش، کیوی کھلاڑیوں کو ہم وطن قراردیدیا

بھارت کی شکست پر شوبز شخصیات بھی خوش، کیوی کھلاڑیوں کو ہم وطن قراردیدیا

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور بھارت ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا جس پر پوری پاکستانی قوم کی طرح فنکاروں نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جیت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا بھارت کی شکست کے بعد اب ورلڈ کپ ان کے لئے ختم ہوگیا۔شوبز شخصیات نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی تصویر بھی شیئر کرائی اور انہیں اپنا ہم وطن قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی۔ تصویر میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کوپاکستانی یونیفارم پہنے ہوئے دکھایاگیا ہے۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشد چوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر ا،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان اور نجیبہ بی جی نے بھارت کی ہار پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا جملہ دہراتے ہوئے لکھا دا ٹی واز فنٹاسٹک، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی تصویر شیئر کرائی جس میں کوہلی گرانڈ میں لیٹے ہوئے ہیں۔

اورانوشکا شرما افسوسناک انداز میں ان کے برابر میں بیٹھی ہوئی ہیں۔شوبز شخصیات نے میچ کے بعد دونوں کپتانوں کی ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے تصویر شیئر کرائی اور لکھا بھارت نے اچھا کھیلا لیکن یہ واضح طور پر نیوزی لینڈ کا دن تھا

مزید : کلچر