شالیما ر اور تماثیل تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامے آج شرو ع ہونگے

شالیما ر اور تماثیل تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامے آج شرو ع ہونگے

لاہور(فلم رپورٹر) رائٹر وڈائریکٹر ڈاکٹراجمل ملک کا نیا سٹیج ڈرامہ”نکا جیا ڈھولا“ شالیما ر تھیٹر اور پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ کا نیا سٹیج ڈرامہ چال تیری مستانی آج سے تماثیل تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔ شالیمار تھیٹر میں شروع ہونے والے سٹیج ڈرامہ کاسٹ میں ندا چوہدری، آشا چوہدری،شیلا چوہدری تابندہ علی، حامد رنگیلا، مختار چن اوراسد مکھڑا سمیت دیگر اداکارشامل ہے جبکہ تما ثیل تھیٹر میں شروع ہونے والے سٹیج ڈرامہ کاسٹ میں اداکار اکرم اداس، طاہر انجم، سرفراز وکی، طاہر نوشاد، گڈو کمال، رائمہ خان، آفرین پری، شیزہ بٹ، دیا علی اورنوربٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ اس حوالے سے شالیمارتھیٹر کے ڈرامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل کا کہنا ہے کہ میر ا یہ ڈرامہ ہمیشہ کی طرح فیملی اور فلاحی ڈرامہ ہے۔

مزید : کلچر