کام اولین ترجیح،شادی کاابھی کوئی ارادہ نہیں،حریم فاروق

کام اولین ترجیح،شادی کاابھی کوئی ارادہ نہیں،حریم فاروق
 کام اولین ترجیح،شادی کاابھی کوئی ارادہ نہیں،حریم فاروق

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل حریم فاروق نے کہا کہ وہ اپنے کام سے شادی کر چکی ہیں۔ حریم فاروق نے نجی ٹی شوپر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ وہ اپنے کام سے شادی کر چکی ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے بہت قریب ہیں اور اپنی زندگی کے ہر فیصلے میں ان کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے والد کو شوبز میں جانے کی خواہش ظاہر کی تو انہوں نے پہلی شرط یہ رکھی کہ میں اپنی تعلیم مکمل کروں۔ حریم فاروق فلم ”ہیر مان جا“ میں اداکار علی رحمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، فلم عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

مزید : کلچر